چوتھا پیزا ہٹ کراچی سٹی گیمزویٹ لفٹنگ خواتین و مردوں کے مقابلے 16ستمبرکو منعقد ہونگے

بدھ 13 ستمبر 2017 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شہر کراچی میں 15ستمبر سے آغاز ہونے والے "چوتھا پیزا ہٹ کراچی سٹی گیمز "میں ویٹ لفٹنگ خواتین اور مردوں کے مقابلے 16ستمبر2017؁ء بروز ہفتہ صبح 10بجے تا شام 5بجے تک نفیس ینگ اسٹار ویٹ لفٹنگ کلب کورنگی نمبر4میں منعقد ہونگے ۔

(جاری ہے)

مرد اور خواتین کیٹیگری کی 4،4ٹیمیں مد مقابل ہوں گے سندھ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد نفیس اور کراچی کے سیکریٹری محمد راشد کے اعلامیہ کے مطابق کراچی سٹی گیمز کے تحت ویٹ لفٹنگ مقابلے کے حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں انہوںنے کہاکہ سٹی گیمز کراچی میں کھیلوں کے فروغ اور قیام امن میں ایک مثبت قدم ثابت ہوگا ۔
وقت اشاعت : 13/09/2017 - 16:32:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :