عالمی چمپئن آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائیگا

دونوں ٹیموں کے پاس عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع

بدھ 13 ستمبر 2017 18:52

عالمی چمپئن آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائیگا
چنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) عالمی چمپئن آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 17 ستمبر کو چنائی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے پاس عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع ہے شیڈول کے مطابق۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا ون ڈے 21 ستمبر، تیسرا ون ڈے 24 ستمبر، چوتھا ون ڈے 28 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے یکم اکتوبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر، دوسرا میچ 10 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 13/09/2017 - 18:52:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :