پی سی بی مکی آرتھر پر الزاما ت سے متعلق عمر اکمل کے دوسرے جواب سے بھی مطمئن نہ ہوا

معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے عمر اکمل کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کے لیے انہیں ایک سے دو روز میں طلبی کا نوٹس جاری کیے جانے کا امکان

بدھ 13 ستمبر 2017 18:12

پی سی بی مکی آرتھر پر الزاما ت سے متعلق عمر اکمل کے دوسرے جواب سے بھی مطمئن نہ ہوا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کوچ مکی آرتھر پر الزامات سے متعلق عمر اکمل کے دوسرے جواب پر بھی مطمئن نہ ہوا۔عمر اکمل نے قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگایا تھا جسے مکی آرتھر نے مسترد کردیا تھا جب کہ اس حوالے سے پی سی بی نے عمر اکمل کو ایک شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس کے جواب میں پی سی بی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا اور انہیں دوبارہ نوٹس جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے کوڈ کی خلاف ورزی کو ہیٹ آف دی موومنٹ قرار دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ پی سی بی عمر اکمل کے دوسرے جواب سے بھی مطمئن نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے عمر اکمل کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے انہیں ایک سے دو روز میں طلبی کا نوٹس جاری کیے جانے کا امکان ہے۔۔
وقت اشاعت : 13/09/2017 - 18:12:45