سب صحیح چلتا رہا تو آئی سی سی ایونٹ بشمول عالمی بھی پاکستان میں ہوسکتے ہیں، ڈیو رچرڈسن

بدھ 13 ستمبر 2017 17:56

سب صحیح چلتا رہا تو آئی سی سی ایونٹ بشمول عالمی بھی پاکستان میں ہوسکتے ہیں، ڈیو رچرڈسن
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر۔2017ئ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکیٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے ورلڈ الیون کے دورے کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سکیورٹی ایجنسیوں کی تعریف کی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی عوام کا میچ کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کا مسئلہ پوری دنیا کا ہے، تمام ممالک اور کھیل اس سے متاثر ہوئے تاہم یہ سیریز یقینی طور پرپاکستان میں ہر قسم کی بحالی میں مدد گار ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جائلز کلارک نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت کام کیا، کرکٹ فیملی اب بھی یکجا ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ایکساتھ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہماری توجہ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کرانے اور دیگر رکن ممالک کو پاکستان میں کھلانے پر ہے، سب صحیح چلتا رہا تو آئی سی سی ایونٹ بھی پاکستان میں ہوسکتے ہیں۔ڈیو رچرڈسن کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستا ن سے کھیلنے کے لیے راضی نہیں تو ہم انہیں مجبور نہیں کرسکتے۔

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 17:56:05