آزادی کپ کے میچ کے دوران سٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کیلئے کوڈ آف کنڈیکٹ پر سختی سے عمل در آمد کیا گیا

بدھ 13 ستمبر 2017 20:40

آزادی کپ کے میچ کے دوران سٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کیلئے کوڈ آف کنڈیکٹ پر سختی سے عمل در آمد کیا گیا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء)پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والے آزادی کپ کے دوسرے میچ کے دوران پی سی بی نے سٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کیلئے کوڈ آف کنڈیکٹ پر سختی سے عمل در آمد کیا گیا ،کو ڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لینے کیلئے سٹیڈیم میں مجسٹریٹس کی بھی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں، جنھیں سزائیں دینے کے خصوصی اختیارات حاصل تھے،اس کوڈ آف کنڈیکٹ کے تحت تماشائی میچ کے دوران سٹیڈیم میں سیاسی نعرے بازی نہیں کرسکے جس سے ملک کی بدنامی ہو،پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چاہتا ہے کہ تماشائی کرکٹ کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بجائے میچ سے لطف اندوز ہوں ،ماضی میں پی ایس ایل کے فائنل کے دوران تماشائیوں کی سیاسی نعرے بازی اور کرکٹ کے منافی سرگرمیوں کی وجہ سے پی سی بی نے سٹیڈیم میں کو ڈ آف کنڈیکٹ نافذ کیا ہے ،تماشائی کو پانی کی بوتل ،لیٹر ، اسلحہ و تیز دھار آلات ،ماچس ،لیٹر اور آتش گیر مواد لانے سے منع کیا گیا جبکہ سٹیڈیم کے قریب ایل پی جی ،سی این جی گاڑیوں اور چنگ چی رکشہ کا داخلہ بھی ممنوع تھا جبکہ ٹکٹ کے ہمراہ اصل شناختی کارڈ کو ضروری قرار دیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 20:40:55