ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ بارش کی نذر ہو گیا

بدھ 13 ستمبر 2017 20:41

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ بارش کی نذر ہو گیا
بلفاسٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان ون ڈے میچ گزشتہ روز بلفاسٹ میں کھیلا جانا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہ ہو سکا، اسطرح ایمپائرز نے میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم اب دوبارہ انگلینڈ جائے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی، کالی آندھی کو 2019ء میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کا چیلنج درپیش ہے اور ہدف کے حصول کیلئے اب اسے انگلش ٹیم کو 4-1 کے مارجن سے شکست دینا ہو گی۔
وقت اشاعت : 13/09/2017 - 20:41:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :