دوسرا ٹی ٹوئنٹی،ورلڈ الیون اور پاکستان پر کروڑوں کا سٹہ

بدھ 13 ستمبر 2017 21:09

دوسرا ٹی ٹوئنٹی،ورلڈ الیون اور پاکستان پر کروڑوں کا سٹہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 ستمبر2017ء) ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان پہلے میچ پر کروڑوں کا سٹہ لگا جس میں بک میکرز نے پاکستان کو 85 پیسے کیساتھ فیورٹ قرار دیا تھا۔ بک میکرز نیدوسرے میچ میں بھی پاکستان کو75 پیسے کے ساتھ فیورٹ قرار دیا جبکہ ورلڈ الیون کا ریٹ 95 پیسے لگایا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں بک میکرز نے پاکستان کو 85 پیسے کے ساتھ فیورٹ قرار دیا تھا جبکہ ورلڈ الیون کا ریٹ 90 پیسے تھا، لیکن فخر زمان کے آٹ ہونے پر ریٹ برابر ہوگیا۔ بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کے باعث پاکستان کا مقررہ ریٹ برقرار رہا۔ دوسرے میچ پر بھی بک میکرز نے پاکستان کو 75 پیسے کے ساتھ فیورٹ قرار دیا، جبکہ دوسرے میچ کیلئے ورلڈ الیون کا ریٹ 95 پیسے لگایا گیا ۔
وقت اشاعت : 13/09/2017 - 21:09:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :