دورہ ورلڈ الیون میں پی سی بی اورپاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں کی کارکردگی قابل تعریف ہے ، ڈیوڈ رچرڈسن

وہ ٹیمیں جو پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل رہی وہ نا صرف اپنی کرکٹ کا نقصان کر رہے ہیں، بلکہ کرکٹ سے محبت کرنے والی اپنی عوام کی خواہشات کا بھی نقصان کر رہے ہیں، نجم سیٹھی کرکٹ فیملی اب بھی یکجا ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ایکساتھ ہے،اب ہماری توجہ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کرانے اور دیگر رکن ممالک کو پاکستان میں کھلانے پر ہے، سب صحیح چلتا رہا تو آئی سی سی ایونٹ بھی پاکستان میں ہوسکتے ہیں، آئی سی سی کے تعاون سے آزادی کپ ممکن ہوا،دنیا کوسمجھنا ہو گا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے، مشترکہ پریس کانفرنس

بدھ 13 ستمبر 2017 22:37

دورہ ورلڈ الیون  میں پی سی بی اورپاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں کی کارکردگی قابل تعریف ہے ، ڈیوڈ رچرڈسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن نے ورلڈ الیون کے دورے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سکیورٹی ایجنسیوں کی تعریف کی ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیمیں جو پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل رہی وہ نا صرف اپنی کرکٹ کا نقصان کر رہے ہیں،بلکہ کرکٹ سے محبت کرنے والی اپنی عوام کی خواہشات کا بھی نقصان کر رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے پاکستانی عوام کا میچ کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کا مسئلہ پوری دنیا کا ہے، تمام ممالک اور کھیل اس سے متاثر ہوئے تاہم یہ سیریز یقینی طور پرپاکستان میں ہر قسم کی بحالی میں مدد گار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جائلز کلارک نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت کام کیا، کرکٹ فیملی اب بھی یکجا ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ایکساتھ ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہماری توجہ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کرانے اور دیگر رکن ممالک کو پاکستان میں کھلانے پر ہے، سب صحیح چلتا رہا تو آئی سی سی ایونٹ بھی پاکستان میں ہوسکتے ہیں۔ڈیو رچرڈسن کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستا ن سے کھیلنے کے لیے راضی نہیں تو ہم انہیں مجبور نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حالات بہتر ہوئے ہیں ،ہماری توجہ رکن ملکوں کو پاکستان میں کھلانا ہے ،ہماری توجہ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کروانا ہے۔

ان کا کا کہناتھا کہ سیکیورٹی پوری دنیا کا مسئلہ ہے تمام ممالک اور کھیل اس سے متاثر ہیں ،پاکستان کرکٹ بورڈ اورپاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیاں قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سیریزیقینی طورپرپاکستان میں ہرقسم کی بحالی میں مدد گارہوگی،جائلز کلارک نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت کام کیا،کرکٹ فیملی یکجا ہے اورانٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ایک ساتھ ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران پی سی بی کے چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ ٹیمیں جو پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیل رہی وہ نا صرف اپنی کرکٹ کا نقصان کر رہے ہیں،بلکہ کرکٹ سے محبت کرنے والی اپنی عوام کی خواہشات کا بھی نقصان کر رہے ہیں۔ کہ آئی سی سی کے تعاون سے آزادی کپ ممکن ہوا،دنیا کوسمجھنا ہو گا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی جیت چکے ،اب اگلا ہدف ورلڈکپ ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے بعد دوسری ٹیمیں بھی پاکستان آئی گی،میرے اس پلان کوجائلز کلارک اور آئی سی سی نے بہت سپورٹ کیا۔ان کامزید کہنا تھا کہ کل کے میچ میں آئی سی سی زندہ باد کے نعرے بھی لگے۔بھارت کے سیریز کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ ان سے بہت ڈائیلاگ کر لئے اب آئی سی سی اس حوالے میں اپنا کردار ادا کرے۔۔
وقت اشاعت : 13/09/2017 - 22:37:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :