ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز میں شرکت کیلئے سولہ کھلاڑی تین مختلف مراحل میں ترکمانستان جائیں گے، ریاض پیرزادہ

بدھ 13 ستمبر 2017 21:59

ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز میں  شرکت کیلئے سولہ کھلاڑی تین مختلف مراحل میں ترکمانستان جائیں گے، ریاض پیرزادہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر میاں ریاض پیرزادہ نے بدھ کے روز پانچویں ایشین انڈور اینڈ مارشل آرٹس گیمز میں شرکت کرنے والے پاکستانی کھلاریوں کی روانگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی نہ صرف مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے بلکہ کورٹس کے باہر بھی بہترین سفارتکار کا کردار ادا کرتے ہیں ملک کا نام روشن کریں گے کھیلوں میں شرکت کیلئے سولہ کھلاڑی تین مختلف مراحل میں ترکمانستان جائیں گے جہاں سترہ سے ستائیس ستمبر تک مقابلے منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وفاقی وزری نے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے ڈائریکٹڑز فزیکل ایجوکیشن کے تین روزہ ریفریشر کورس کا بھی افتتاح کیا۔
وقت اشاعت : 13/09/2017 - 21:59:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :