بھارت کے موجودہ اور سابق کرکٹر کی جانب سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی پر بے حد خوشی کا اظہار

muhammad ali محمد علی بدھ 13 ستمبر 2017 20:39

بھارت کے موجودہ اور سابق کرکٹر کی جانب سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی پر بے حد خوشی کا اظہار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر۔2017ء) بھارت کے موجودہ اور سابق کرکٹر کی جانب سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی پر بے حد خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بالاخر بین الاقوامی کرکٹ کی برسوں بعد کامیاب واپسی ہوئی ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کو پاکستان میں واپس لانے کیلئے آزادی کپ کا شاندار آغاز ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

آزادی کپ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جس میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں۔ اس حوالے سے جہاں دنیا بھر کے کرکٹرز اور شائقین نے خوشی کا اظہار کیا ہے وہاں
بھارت کے موجودہ اور سابق کرکٹر کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ بھارت کے موجودہ اور سابق کرکٹر کی جانب سے بھی پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی پر بے حد خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارتی کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ کیلئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا ہے۔
وقت اشاعت : 13/09/2017 - 20:39:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :