کے پی ٹی اسٹیڈیم میں جاری فخر کراچی آصف خان امن کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کے فیصلے ہوگئے

بدھ 13 ستمبر 2017 21:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2017ء) سوسائٹی برادرز فٹبال کلب کیماڑی کے زیراہتمام کے پی ٹی اسٹیڈیم میں جاری فخر کراچی آصف خان امن کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید تین میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ ان میچوں میں تاج مسلم لیاری نے سبحانی اسٹار ویسٹ کو 2-0سے ، اصلا ح بلوچ نے کلفٹن شاہین کو 2-1سے اور پھول پتی بلوچ نے مبارک ولیج یونائیٹڈ کوپنالٹی ککس پر 4-2سے شکست دیدی۔

پہلے میچ میں تاج مسلم لیاری نے سبحانی اسٹار ویسٹ کو 2-0سے زیر کرلیا۔ پہلے ہاف میں سائوتھ کی تاج مسلم کی جانب سی20 ویں منٹ میں تحسین نے گول بناکر اپنی ٹیم کو1-0کی سبقت دلوادی ۔پہلے ہاف میں تاج مسلم کی ٹیم 1-0سے جیت رہی تھی ۔ دوسرے ہاف میں تاج مسلم کی طرف سی55 ویں منٹ میں جنید نے فری کک پر گول کرکے اپنی ٹیم کو2-0 سے سرخرو کردیا۔

(جاری ہے)

سبحانی اسٹار ویسٹ نے عمدہ کھیل کے باوجود کئی یقینی گول کے مواقع ضائع کئے اور گول کرنے میں فاروڈز ناکام نظر آئے۔

دوسرے میچ میں اصلا ح بلوچ کو کلفٹن شاہین کو ہرانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے برتری حاصل کرنے کے باوجود کلفٹن شاہین میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ اصلاح بلوچ نے دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1سے فتح حاصل کی۔ پہلے ہاف میں کلفٹن شاہین کے اسٹرائیکر جاوید نی12 ویں منٹ میں گول بناکر اپنی ٹیم کو 1-0کی برتری دلوادی ۔جس کو ٹیم نے اصلاح بلوچ کے وسیم نے تین منٹ بعدکھیل کے پہلے ہاف کے 15ویں منٹ میں گول بناکر مقابلہ1-1 گول سے برابر کردیا۔

وقفے پر دونوں ٹیمیں1-1 گول سے برابر تھی۔ دوسرے ہاف میں اصلاح بلوچ کی طرف سے میچ کا فیصلہ کن گول 50ویں منٹ میں نسیم نے بناکر اپنی ٹیم کو2-1 سے فتح دلوادی۔تیسرے میچ میں پھول پتی بلوچ نے مبارک ولیج یونائیٹڈ کوپنالٹی ککس پر 4-2سے قابو کرلیا۔میچ میں دونوں ٹیموں نے گول کے مواقع ضائع کئے پہلے ہاف اور مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے بعد پنالٹی ککس پر پھول پتی بلوچ نے مبارک ولیج یونائیٹڈکو4-2سے شکست دیدی۔ میچ کے ریفری رائو فاروق، قیوم کوچ، اسٹنٹ ریفریز نور محمد نورا، انصر استاد،فیصل، میچ کمشنرآصف نذیر ،شیر علی اور میڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سماء تھے۔
وقت اشاعت : 13/09/2017 - 21:01:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :