عمر اکمل کا ریکارڈ پاش پاش، شعیب ملک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے

بدھ 13 ستمبر 2017 21:10

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) سٹار آل رائونڈر شعیب ملک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے، انہوں نے ورلڈ الیون کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 39 رنز کی اننگز کھیل کر ملک کی طرف سے زیادہ رنز بنانے کا عمر اکمل کا ریکارڈ توڑ دیا، اکمل نے 1690 رنز بنا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں شعیب ملک نے جارحانہ انداز اپنایا، انہوں نے ورلڈ الیون کے بائولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ملک نے 23 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 39 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ہم وطن بلے باز عمر اکمل کو زیادہ رنز کی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا، ملک نے 88 میچز میں 1702 رنز بنا رکھے ہیں، ملک ٹی ٹونٹی میں زیادہ رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں، ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز برینڈن میک کولم کو حاصل ہے جنہوں نے 2140 رنز بنا رکھے ہیں۔

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 21:10:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :