MENU Open Sub Menu

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ بارش کی نذر ہو گیا

ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ بارش کی نذر ..
بلفاسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2017ء) ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان ون ڈے میچ گزشتہ روز بلفاسٹ میں کھیلا جانا تھا لیکن بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہ ہو سکا، اسطرح ایمپائرز نے میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ ویسٹ انڈین ٹیم اب دوبارہ انگلینڈ جائے گی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی، کالی آندھی کو 2019ئ میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کا چیلنج درپیش ہے اور ہدف کے حصول کیلئے اب اسے انگلش ٹیم کو 4-1 کے مارجن سے شکست دینا ہو گی۔ ۔

وقت اشاعت : 13/09/2017 - 23:05:32

Your Thoughts and Comments