پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری مرتبہ 170 رنز سے زائد ہدف کے دفاع میں ناکامی کا سامنا

muhammad ali محمد علی بدھ 13 ستمبر 2017 22:42

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری مرتبہ 170 رنز سے زائد ہدف کے دفاع میں ناکامی کا سامنا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13ستمبر۔2017ء) پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری مرتبہ 170 رنز سے زائد ہدف کے دفاع میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزادی کپ کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا اور سنسنی خیز ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

ورلڈ الیون نے ہاشم آملہ اور پریرا کی شاندار اور جارحانہ اننگز کی بدولت سنسنی انداز میں 175 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرکے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا۔

یہ دوسرا موقع ہے جب
پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 170 رنز سے زائد ہدف کے دفاع میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے قبل صرف آسٹریلیا پاکستان کیخلاف 170 رنز سے زائد کا ہدف حاصل کر پائی تھی۔
وقت اشاعت : 13/09/2017 - 22:42:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :