بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسرا آل بلوچستان علی احمد شہید انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دو کوارٹر فائنلز کا انعقاد

بدھ 13 ستمبر 2017 23:23

بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسرا آل بلوچستان علی احمد شہید انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دو کوارٹر فائنلز کا انعقاد
کوئٹہ۔13 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسرا آل بلوچستان علی احمد شہید انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دو کوارٹر فائنل کھیلے گئے ، پہلا کوارٹر فائنل پائلٹ ہائی سکول مستونگ اور سملی ہائی سکول کوئٹہ کے مابین کھیلا گیا ، دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر بھرپور حملے کئے مگر میچ کے اختتام تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں، میچ کا فیصلہ پیلنٹی سٹروکس پر ہوا جس میں سملی ہائی سکول کوئٹہ نے یہ پہلا کوارٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا، دوسرا کوارٹر فائنل میچ سنڈیمن ہائی سکول کوئٹہ اور کلی گل محمد ہائی سکول کے درمیان کھیلا گیا ، مقررہ وقت تک میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پیلنٹی سٹروکس دی گئیں جس پر کلی گل محمد ہائی سکول کی ٹیم نے اپنی مخالف ٹیم سنڈیمن ہائی سکول کوئٹہ کی ٹیم کو شکست سے دوچار کر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر احسن جلیل (انٹرنیشنل جج) اور آرگنائزنگ سیکریٹری کامران صابر، جیوری کے فرائض محمد فیصل (نیشنل اے گریڈ) محمد علی جبکہ محمد زاہد، وحید الرحمان، عبدالولی، عبدالسلیم (کوچ) نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔ آج ٹورنامنٹ کے مزید دو کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے۔ پہلا کوارٹر فائنل ٹیکنیکل ہائی سکول کوئٹہ اور جامعہ ہائی سکول جبکہ دوسرا کوارٹر فائنل پشین ہائی سکول اور کچلاک ہائی سکول کے مابین کھیلا جائے۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 16 ستمبر بروز ہفتہ جنرل موسیٰ ہاکی اسٹیڈیم (ایوب اسٹیڈیم) کوئٹہ میں کھیلا جائے گا جس کی مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر رقعیہ سعید ہاشمی ہونگی۔
وقت اشاعت : 13/09/2017 - 23:23:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :