پہلے میچ میں گراؤنڈ نہ بھرنے کی وجوہات انتہائی سخت سکیورٹی اور مہنگی ٹکٹیں تھیں،نجم ..
UrduPoint Social

پہلے میچ میں گراؤنڈ نہ بھرنے کی وجوہات انتہائی سخت سکیورٹی اور مہنگی ٹکٹیں تھیں،نجم سیٹھی

بدھ ستمبر 11:40 pm
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2017ء)پاکستاان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ہونے والے میچز میں تماشائیوں کے لئے ٹکٹ کی قیمت زیادہ ہونا تسلیم کرلیا ۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے میچوں کی ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ رکھنا غلطی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان کھیلے جانے والی تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں ٹکٹوں کی قیمتیں پانچ سو، ڈھائی ہزار، چار ہزار، چھ ہزار اور آٹھ ہزار روپے رکھی گئی ہیں۔

(خبر جاری ہے)



خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

style="margin-top: 5px;">

شائقین کی اکثریت یہ شکایت کرتی نظر آئی کہ وہ بڑی مالیت کی ٹکٹیں نہیں خرید سکتے۔نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں گراؤنڈ سو فیصد نہ بھرنے کی وجوہات انتہائی سخت سکیورٹی اور مہنگی ٹکٹیں ہیں۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان سپر لیگ میں ٹکٹیں مہنگی تھیں اس کے باوجود لوگوں نے میچ دیکھا لیکن یہ تجربہ اس سیریز میں کامیاب نہ ہوسکا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھنی چاہیے تھیں۔ اس تجربے سے سبق سیکھا جائے گا اور مستقبل میں ٹکٹوں کی مناسب قیمتیں رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں