ورلڈ الیون نے آزادی کپ کے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات وکٹوں سے شکست دے سیریز 1-1 سے برابر کردی،سیریز کا فیصلہ کن میچ 15ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

بدھ 13 ستمبر 2017 23:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 ستمبر2017ء) ورلڈ الیون نے آزادی کپ کے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سات وکٹوں سے شکست دے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔سیریز کا فیصلہ کن میچ 15ستمبر کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ورلڈ الیون کی ٹیم نے پاکستان کے 174 کے جواب میں 20 اوور میں مطلوبہ ٹارگٹ صرف تین وکٹ پر حاصل کرلیا۔

ورلڈ الیون کی طرف سے اوپننگ کا آغاز ہاشم آملہ اور تمیم اقبال نے کیا۔ دونوں کے درمیان 47 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ ہوئی جب تمیم اقبال کا کیچ سہیل خان کی بال پر شعیب ملک نے پکڑا۔ انہوں نے 19 بالوں پر 23 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور دو چوکے بھی شامل تھے۔ٹم پین تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے مگر وہ بھی سکور میں خاص اضافہ نہ کر سکے اور چھٹے اوور میں اعماد وسیم کی بال پر بولڈ ہوگئے، انہوں نے دس رنز بنائے تھے۔

(جاری ہے)

کپتان فف ڈوپلیسی نے 14 بالوں پر دو چھکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے۔ان کو محمد نواز نے شاداب خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کروایا۔ اس کے بعد ہاشم آملہ اور تشارا پریرا کے درمیان 69 رنز کی زبردست پارٹنر شپ ہوئی ۔ ہاشم آملہ نے 55بالز پر 72رنز بنائے جس میں شاندار5 چوکے اوردو چھکے بھی شامل تھے جبکہ تشارا پریرا 46رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ان کی اننگز میں پانچ زوردارچھکے اورشامل تھے۔

پاکستان کی طرف سے محمد نواز،عماد وسیم اور سہیل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پاکستاان کے کپتان سرفراز احمد نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنا سکی۔ پاکستانی اننگز کی خاص بات ایک بار پھر بابر اعظم اور شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ تھی۔ پاکستان کی طرف سے اوپنر فخر زمان اور احمد شہزاد کے درمیان 41 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔

5 اوور میں فخر زمان 13 بالوں 21 رنز بنا کر بدری کی بال پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔ ان کی اننگز میں چار دلکش چوکے بھی شامل تھے۔ احمد شہزاد کا ساتھ دینے کیلئے بابر اعظم آئے دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 59 رنز بنے جب 13 ویں اوور میں احمد شہزادکو عمران طاہر نے ملر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کروا دیا۔ احمد شہزاد نے 34 بالوں پر 43 رنز بنائے جس میں شاندار پانچ چوکے اور ایک چھکے شامل ہیں۔

اس کے بعد بابراعظم کا ساتھ دینے شعیب ملک میدان میں آئے۔ دونوں کے درمیان 35 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی جب بابر اعظم 17 ویں اوور میں بدری کی بال پر ملر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔ انہوں نے 38 بالوں پر 45 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے بھی شامل تھے۔ اعماد وسیم اور شعیب ملک نے اننگز کو آگے بڑھایا۔19 ویں اوور میں 156 کے مجموعی سکور پر اعماد وسیم 15 رنز بنا کر تشارا پریرا کی بال پر عمران طاہر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔

کپتان سرفراز احمد پہلی بال پر بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے ان کا کیچ پریرا کی بال پر عمران طاہر نے پکڑا۔ شعیب ملک پاکستانی اننگز کی آخری بال پر 23 گیندوں پر 39 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ان کی اننگز میں شاندار تین چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ورلڈ الیون کی جانب سیسیموئل بدری اور تشارا پریرا نے دو دو ، عمران طاہر اور بین کٹنگ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
وقت اشاعت : 13/09/2017 - 23:40:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :