آخری اوورز میں پریشر کے باعث نوجوان کھلاڑی اچھی بولنگ کا مظاہرہ نہیں کرسکے ،فیلڈرز نے بھی اہم کیچ چھوڑے ، فائنل میں بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے ۔مکی آرتھر

جمعرات 14 ستمبر 2017 01:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیم ہے نئے کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دے رہے ہیں تاکہ ورلڈکپ سے قبل ایک اچھی ٹیم بن سکے۔ قذافی سٹیڈیم میں میچ کے بعد میڈیا گفتگو کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ 175 ایک اچھا سکور تھا اور ہماری بائولنگ سائیڈ کو اس کا دفاع کرنا چاہئے تھا مگر آخری پانچ اوورز میں ہماری بائولنگ لائن انڈر پریشر اچھا پرفارم نہیں کر سکی۔

عثمان شنواری سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایک اوور دینے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ایک اچھا بائولر نہیں وہ ایک اچھا بائولر ہے اور اس کا مستقبل کافی روشن ہے۔ دوسرے میچ میں ورلڈ الیون کی طرف سے ہاشم آملہ بہت اچھا کھیلا آخر میں تشارا پریرا نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔

(جاری ہے)

ہمارے بائولرز سے اچھے یارکر نہیں ہو سکے۔ محمد عامر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ واقعی فرق تو پڑتا ہے مگر مواقع دینے سے ہی نئے لڑکوں کی صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے ۔

عمر امین سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم میں ریزوربائولر ہوتا ہے ہماری ٹیم میں عمر امین ہے ضرورت پڑنے پر ضرور کھلائیں گے۔ حسن علی اگلے میچ میں ضرور ہوگا۔ ہم نے دیکھنا ہے کہ ہم نے آگے مسلسل کرکٹ کھیلنی ہے۔ دوسرے میچ میں چند آسان کیچز چھوڑے اور کچھ رنز فالتو دیئے جس سے میچ پر بہت فرق پڑ۔فائنل کے لئے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
وقت اشاعت : 14/09/2017 - 01:00:07