پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے، یہاں ہماری خوب مہمان نوازی ہو رہی ہے، اپنے ملک جا کر اپنے تجربات اور یادوں کے متعلق دوسرے کھلاڑیوں کو بھی بتائیں گے۔ ہاشم آملہ ،مورنے مورکل

جمعرات 14 ستمبر 2017 01:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2017ء) جنوبی افریقن ٹیم کے ٹاپ بلے باز اور ورلڈ الیون کے اوپنر ہاشم آملہ اور مورنے مورکل کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے۔ یہاں ہماری خوب مہمان نوازی ہو رہی ہے۔ اپنے ملک جا کر اپنے تجربات اور یادوں کے متعلق دوسرے کھلاڑیوں کو بھی بتائیں گے۔ یہاں کے لوگ پیار کرنے والے ہیں۔

قذافی سٹیڈیم میں میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ یہاں آکر بہت اچھا لگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک پروفیشنل کرکٹر ہیں اور جیت کیلئے میدان میں اترتے ہیں۔ بطور بلے باز کوشش ہے کہ جب میدان میں اتروں اچھا کھیلوں۔ بطور بلے بازٹیسٹ کرکٹ پسند ہے۔ یہاں کا ماحول اور کرائوڈ بہت اچھا لگا۔ ورلڈ الیون کے فاسٹ بائولر مونے مورکل کا کہنا تھا کہ جمعہ کو ایک بہترین فائنل ہوگا۔

(جاری ہے)

بطور مین بائولر کوئی پریشر نہیں محسوس کر رہا ہے۔ ایک اچھا ایونٹ ہے۔ بطور پروفیشنل کرکٹر کھیلتے ہیں۔ ہماری ٹیم میں دنیا کے دو بہترین سپنر موجود ہیں جیسے سیموئل بدری اور عمران طاہر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2007ء میں پاکستان کا دورہ پائوں کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے نہیںکر سکے۔ دوبارہ موقع ملا تو یہاں آکر ضرور کھیلیں گے۔مورنے مورکل نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرنے کے لئے آئے ہیں اور امید ہے کہ ہماری کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہوں گی ۔

پاکستان میں بہت مہمان نوازی ہوئی اور بہترین سیکورٹی مہیا کی گئی ۔دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور جمعہ کے روز فائنل میچ سیریز کا فیصلہ کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ ان کے علاوہ بھی ٹیم میں اچھے بولر ہیں اور خاص طور پر ورلڈ کلاس اسپنر بھی ہیں ۔اب تک ہمارا دورہ اچھا جارہا اور ہم اس دورے لطف اندوز ہوئے ہیں ۔انہہوں نے کہاکہ ہم پروفیشنل کرکٹر ہیں اور سیریز جیتنے کے لئے آئے ہیں اور فائنل بھی جیتیں گے ۔وطن واپس جاکر پاکستان میں حالات کے بارے میں بتائیں گے ۔
وقت اشاعت : 14/09/2017 - 01:00:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :