بطور ٹینس کھلاڑی ابھی بھرپور طور پر کھیلنا چاہتا ہوں،اعصام الحق

پاکستان کو ڈیوس کپ گروپ ون میں لے جانے کے اتھ گرینڈ سلام اور ورلڈ ڈبل ون کا فائنل جیتنا میرا خواب ہے ، آن لائن کو انٹرویو

جمعرات 14 ستمبر 2017 18:29

بطور ٹینس کھلاڑی ابھی بھرپور طور پر کھیلنا چاہتا ہوں،اعصام الحق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2017ء) دنیا کے معروف اور پاکستان کے نمبر ون ٹینس کھیلاڑی انضام الحق قریشی نے کہا ہے کہ بطور ٹینس کھلاڑی ابھی بھرپور طور پر کھیلنا چاہتا ہوں، پاکستان کو ڈیوس کپ گروپ ون میں لے جانے کے ساتھ گرینڈ سلام اور ورلڈ ڈبل ون کا فائنل جیتنا میر اخواب ہے ، وہ اسلام آباد میں ڈیوس کپ کھیلنے کیلئے دوران آن لائن کو انٹرویو دے رہے تھے، انہوں نے کہا کہ میرے لیے دو سال بڑے مشکل تھے لیکن میں نے محنت او ہمت میں کمی نہ آنے دی اور ورلڈ رینکنگ میں58سے 28تک پہنچ گیا، میں نے پانچ ٹورنامنٹ جیتے ہیں، اس لئے میں ابھی مکمل فٹ ہوں اور ابھی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کچھ نہیں سوچا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپنے مقصد اور گول کو حاصل کرنے کیلئے آپ کو قربانیاں دینا پڑتی ہیں جو بعض اوقات آپکی زندگی کو بھی پریشان کرتی ہیں، لیکن جنون کے آگے سب چیزیں ثانوی ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ماں باپ کے ساتھ بڑی خوش و خرم زندگی گزار رہا ہوں،شادی جب بھی ہوئی سب کو معلوم ہو جائے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ملک میں تمام کھیلوں کی ترقی اور فروغ کیلئے کردار ادا کرنے کے لئے کام کروں گا، ہاکی اور سکواش کی زبوں حالی دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے، کھیلوں کے فروغ کیلئے بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے، اور ابھی ضرور اپنا کردار ادا کروں گا۔

وقت اشاعت : 14/09/2017 - 18:29:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :