ورون دھون کی فٹ بالر رونالڈینو سے ملاقات

جمعہ 15 ستمبر 2017 12:28

ورون دھون کی فٹ بالر رونالڈینو سے ملاقات
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارورون دھون نے ممبئی میں برازیل کے معروف فٹ بالر رونالڈینو کے ساتھ ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار ورون دھون برازیل کے معروف فٹ بالر رونالڈینو کے بہت بڑے مداح ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر رونالڈینو کے ساتھ ملاقات کے دوران لی گئی سیلفی شیئر کی ہے جس میں ورون بہت خوش نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ رونالڈینو فیوٹسل لیگ کے سلسلے میں ممبئی میں موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 15/09/2017 - 12:28:19