سپاٹ فکسنگ کیس ، کرکٹر خالد لطیف کے کیس کا فیصلہ کل سنایا جائیگا ، 10سال پابندی کا امکان

پیر 18 ستمبر 2017 19:02

سپاٹ فکسنگ کیس ، کرکٹر خالد لطیف کے کیس کا فیصلہ کل سنایا جائیگا ، 10سال پابندی کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2017ء) پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ کیس میں کرکٹر خالد لطیف کے کیس کا فیصلہ کل ( بدھ ) سنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا اینٹی کرپشن ٹربیونل خالد لطیف کیس کا فیصلہ 20ستمبر کو دوپہر 1بجے سنائے گا جس میں خالد لطیف پر 10سال پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے ۔خالد لطیف پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے انٹی کرپشن کوڈ کی چھ شقوں کی خلاف ورزی کی ہے۔یاد رہے کہ سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث فاسٹ بولر محمد عرفان کو ایک سال کے لیے معطل کیا گیا تھا جن کی پابندی اب ختم ہو چکی ہے جبکہ شرجیل خان پر بھی پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی ہے ۔
وقت اشاعت : 18/09/2017 - 19:02:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :