کرکٹ لورز یوتھ کا پی سی بی اور نجم سیٹھی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ‘شدید نعر ے بازی بھی کی گئی

منگل 19 ستمبر 2017 21:55

کرکٹ لورز یوتھ کا پی سی بی اور نجم سیٹھی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ‘شدید نعر ے بازی بھی کی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) کرکٹ لورز یوتھ کا پی سی بی اور نجم سیٹھی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ‘شدید نعر ے بازی بھی کی گئی ۔ کرکٹ لورز یوتھ کے صدر رانا ساجد نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے من پسند ٹی وی چینلز کو ایوارڈ دیے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پیٹرن چیف ہونے کے ناطے فوری ایکشن لیں اور چیئر مین کرکٹ بورڈ کو ہدایات جاری کریں کہ مستقبل میں کرکٹ کے نام پر سیاست نہ کی جائے۔آزادی کپ کے دوران ٹکٹوں کے نام پر شہریوں کو لوٹا گیا ہے آخری وقت تک ٹکٹوں کے ریٹ بڑھائے گئے ہیں۔لیکن چیئر مین پی سی بی نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ چیئر مین بی سی بی نجم سیٹھی فوری طور پر قوم سے معافی مانگیں ورنہ ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔
وقت اشاعت : 19/09/2017 - 21:55:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :