بھارت اور جنوبی افریقہ کیطویل سیریز طے پانے کے قریب

ٹورمیں بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ میں4 ٹیسٹ ،3 ون ڈے اور 3ہی ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچز کھیلے گی

منگل 19 ستمبر 2017 21:59

بھارت اور جنوبی افریقہ کیطویل سیریز طے پانے کے قریب
دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 ستمبر2017ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان اگلے سال کے پہلے ہفتے سے ایک مکمل دورہ طے ہونے کے قریب پہنچ چکاہے۔ اس ٹورمیں بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کا ٹورکرے گی جس میں وہ چار ٹیسٹ ،تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔دونوں بورڈزاس بات پر متفق ہیں کہ دورے کا باقاعدہ آغاز اگلے سال کے پہلے ہفتے سے ہو۔

(جاری ہے)

اس لئے قومی امکان ہے کہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریزکاپہلا ٹیسٹ پانچ یا چھ جنوری2018 کو کیپ ٹائون میں شروع ہوگا۔واضح رہے کہ رواںسال سری لنکاکے خلاف ہوم سیریزکے سبب بھارت نے فیوچرٹورزپروگرام میں موجود جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے سے انکار کیا تھا جسے اب ری شیڈول کیا جارہاہے۔جنوبی افریقی بورڈ اپنے تئیں کوششیں کررہاہے کہ وہ بھارت کو 2یا 4جنوری سے میچ شروع کرنے پر آمادہ کرلے کیونکہ کیپ ٹائون میں نئے سال کے پہلے ہفتے میں چھٹیاں ہوتی ہیں جس کے سبب گیٹ منی کی مدمیں زیادہ سے زیادہ ریونیو حاصل کیا جاسکتاہے۔
وقت اشاعت : 19/09/2017 - 21:59:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :