کرکٹر محمد عرفان بحالی کے عمل کے طور پر انسداد کرپشن پر قومی ٹیم کے اراکین کو لیکچر دیں گے

منگل 19 ستمبر 2017 23:46

کرکٹر محمد عرفان بحالی کے عمل کے طور پر انسداد کرپشن پر قومی ٹیم کے اراکین کو لیکچر دیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر چھ ماہ پابندی کی سزا بھگتنے والے قومی کرکٹر محمد عرفان بحالی کے عمل کے طور پر انسداد کرپشن پر قومی ٹیم کے اراکین کو لیکچر دیں گے۔محمد عرفان سے بکیز نے رابطہ کیا تھا اور انہوں نے اس بارے میں بورڈ کو بتانے پر تاخیر کی تھی جس پر ان پر ایک سال کی مشروط پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اس پابندی کے تحت بورڈ کی مقررہ شرائط پورا کرنے پر وہ کرکٹ کھیلنے کے اہل قرار دیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

انسداد کرپشن پر لیکچر بحالی کے پروگرام کا حصہ ہے اور کسی بھی کھلاڑی کو دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بننے سے قبل اس عمل سے گزرنا ہوتا ہے۔معتبر ذرائع کے مطابق پی سی بی نے عرفان کو انسداد کرپشن پر کھلاڑیوں لیکچر دینے کیلئے طلب کیا ہے اور وہ سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کیلئے جاری قومی ٹیم کے کیمپ میں شرکت کریں گے۔35 سالہ فاسٹ باؤلر بدھ کو اپنے لیکچر میں اینٹی کرپشن کوڈ کو نظر انداز کرنے کے نقصانات سے آگاہ کریں گے۔60 ون ڈے، 20 ٹی20 اور چار ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے پابندی کے خاتمے کے بعد قائد اعظم ترافی میں واپڈا کی نمائندگی کریں گے۔
وقت اشاعت : 19/09/2017 - 23:46:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :