آئی سی سی کی ڈیڈ لائن کا اختتام، ویسٹ انڈیز 2019 کے ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالی فائی کرنے میں ناکام

muhammad ali محمد علی بدھ 20 ستمبر 2017 01:02

آئی سی سی کی ڈیڈ لائن کا اختتام، ویسٹ انڈیز 2019 کے ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالی فائی کرنے میں ناکام
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19ستمبر2017ء) ویسٹ انڈیز 2019 کے ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالی فائی کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کا اختتام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیڈ لائن کے خاتمے پر ویسٹ انڈیز 2019 کے ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالی فائی کرنے میں ناکام ہو گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز انگلینڈ کے ہاتھوں سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں شکست کے باعث آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن حاصل نہ کر سکا اور یوں 2019 کے ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالی فائی کرنے میں بھی ناکام ہو گیا۔ ویسٹ انڈیز کو اب 2019 کے ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے کوالی فائنگ راونڈ کھیلنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 20/09/2017 - 01:02:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :