جنوبی افریقہ کے نئے کوچ کوفاسٹ بولنگ بحران کا سامنا کرنا پڑگیا

بدھ 20 ستمبر 2017 22:10

جنوبی افریقہ کے نئے کوچ کوفاسٹ بولنگ بحران کا سامنا کرنا پڑگیا
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) جنوبی افریقہ کے نئے کوچ اوٹس گبسن کو ذمہ داری سنبھالتے ہی فاسٹ بولنگ بحران کا سامنا کرنا پڑگیا۔

(جاری ہے)

اس وقت پروٹیز کو 4 پیسرز کا ساتھ میسر نہیں ہے، ڈیل اسٹین کندھے کی سرجری کے بعد سے ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئے، ورنون فلینڈر کمر میں تکلیف کے باعث بنگلہ دیش سے پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔کرس مورس بھی اسی انجری کی وجہ سے بنگال ٹائیگر کیخلاف دونوں میچز سے آئوٹ ہوچکے،نوجوان بولر لونگی نگیڈی کمر کے اسٹریس فریکچر کی وجہ سے اکتوبر کے وسط تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ گبسن نے کہاکہ میرا پہلا کام اس بحران سے نمٹنا ہے،میں ایک بار پھر پروٹیز کو ٹیسٹ نمبر ون سائیڈ بنوانے کی پوری کوشش کروں گا۔ ۔
وقت اشاعت : 20/09/2017 - 22:10:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :