آئی سی سی کے ہائی آفیشلز نے پاکستان میں مرحلہ وار انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے‘ علیم ڈار

پاکستان کے لوگ کرکٹ کے کھیل سے بیحد پیار کرتے ہیں، کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ بھی موجود ہے ‘ ایلیٹ امپائر

بدھ 20 ستمبر 2017 23:43

آئی سی سی کے ہائی آفیشلز نے پاکستان میں مرحلہ وار انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے‘ علیم ڈار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2017ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ امپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ ورلڈالیون کے دورہ کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہ ہموار ہوئی ہے ،آئی سی سی کے ہائی آفیشلزسے بات ہوئی ہے جنہوں نے پاکستان میں مرحلہ وار انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم ڈار نے کہا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ کے کھیل سے بیحد پیار کرتے ہیں۔

پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو پی ایس ایل کے ذریعے سامنے بھی آرہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ورلڈن الیون کادورہ پاکستان انتہائی مثبت رہا ہے اور اس سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ میری آئی سی سی کے ہائی آفیشلز سے بات ہوئی ہے جن کا کہنا ہے کہ مختصر دورے کے ذریعے آغا زکیا جائے گا اور اس کے بعد و ن ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ بھی ہو گی۔ ۔
وقت اشاعت : 20/09/2017 - 23:43:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :