تشدد کی روک تھام کے لیے تاجکستان میں باکسنگ پر پابندی کا اعلان

جمعرات 21 ستمبر 2017 12:49

دوشنبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء)تاجکستان کی کھیلوں کی کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ پروفیشنل باکسنگ اور مارشل آرٹ کی مختلف متعدد اقسام پر پابندی عائد کرنے کی کوشش میں ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہاکہ ان کھیلوں کی وجہ سے شدت پسندی کو فروغ مل رہا ہے۔ کمیٹی کے مطابق پابندی کی یہ تجویز تشدد کے خاتمے اور کھیلوں کے وقار کو پہنچنے والے نقصانات کی روک تھام کے لیے دی گئی ہے۔ ممکنہ طور پر اس تجویز کو تاجکستان کی وزارت انصاف منظور کر لے گی۔
وقت اشاعت : 21/09/2017 - 12:49:19