قومی سلیکشن کمیٹی نے سابق کپتان اظہر علی کی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:29

قومی سلیکشن کمیٹی نے سابق کپتان اظہر علی کی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے سابق کپتان اظہر علی کی میڈیکل رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ سری لنکا کیلئے سابق کپتان اظہرعلی کی میڈیکل رپورٹ طلب کی ہے جس پر قومی سلیکشن کمیٹی کاکہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کو مد نظر رکھ کر دورہ سری لنکا کے سکواڈ کا حتمی اعلان کیاجائے گا ۔ سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ سابق کپتان اظہر علی کے مکمل فٹ نہ ہونے کی صورت میں اوپنر احمد شہزاد کو شامل کیا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 21/09/2017 - 22:29:48