کرکٹر شرجیل خان نے پابندی کے خلاف پی سی بی حکام کو اپنی اپیل جمع کروادی

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:45

کرکٹر شرجیل خان نے پابندی کے خلاف پی سی بی حکام کو اپنی اپیل جمع کروادی
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے پابندی کے خلاف پی سی بی حکام کو اپنی اپیل جمع کروادی۔ شرجیل خان کے وکیل شائگان کا کہنا تھا کہ شرجیل خان نے پی سی بی اینٹی کرپشن کو ڈ آف کنڈیکٹ کی پانچوں شقوں پر ہونے والی سزا کو چیلنج کیا ہے جبکہ چیئرمین پی سی بی کو آزادانہ ایڈجوڈیکیٹرکو کیس بھجوانے کی درخواست بھی کی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پی سی بی انٹی کرپشن ٹریبونل نے شرجیل خان پر 5 سال کی پابندی عائد کی تھی جن میں سے اڑھائی سال کی معطل سزا شامل تھی جس کا اطلاق ان کی عبوری معطلی کی تاریخ 10 فروری 2017 سے کیا گیا ہے۔ شرجیل خان پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ برائے 2015 کی شق 2.1.1، 2.1.2، 2.1.3، 2.4.4 اور 2.4.5 کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے تھے اور اب اپیل میں شرجیل خان نے تمام الزامات کو غلط قرار دیا ہے ۔
وقت اشاعت : 21/09/2017 - 22:45:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :