سٹیون سمتھ 100 ویں ون ڈے میچ میں ففٹی پلس سکور بنانے والے پانچویں آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:50

سٹیون سمتھ 100 ویں ون ڈے میچ میں ففٹی پلس سکور بنانے والے پانچویں آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے
کولکتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) سٹیون سمتھ 100 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ففٹی پلس سکور بنانے والے پانچویں آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے، سمتھ نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں 59 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، سمتھ نے 2010ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور سات سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے ایک روزہ میچز کی سنچری مکمل کی، وہ اپنے سویں میچ کو یادگار تو نہ بنا سکے البتہ انہوں نے ففٹی بنا کر پانچویں آسٹریلوی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا، سمتھ 59 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
وقت اشاعت : 21/09/2017 - 22:50:04