انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا

جمعرات 21 ستمبر 2017 23:23

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا
نوٹنگھم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2017ء) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ بارش کی نذر ہو گیا، میزبان انگلش ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں کالی آندھی کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈین قائد جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو انگلینڈ نے 2.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان 21 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہو گئی، طویل انتظار کے بعد جب بارش نہ تھمی تو ایمپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کیا۔
وقت اشاعت : 21/09/2017 - 23:23:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :