پہلے سٹوڈنٹس اولمپک گیمز یکم نومبر سے شروع ہونگے

جمعہ 22 ستمبر 2017 10:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی سٹوڈنٹس اولمپک گیمز یکم نومبر سے کراچی میں شروع ہونگے، پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ گیمز میں بوائز اور گرلز کھلاڑی حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، بیس بال، نیٹ بال، کرکٹ، تھروبال، والی بال، جوڈو، سوئمنگ، فٹ سال، ٹیبل ٹینس، ہاکی، فٹ بال، رسہ کشی اور سپکٹکرا شامل ہیں۔ یہ گیمز چار روز تک جاری رہیں گے۔
وقت اشاعت : 22/09/2017 - 10:10:39