جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 28 ستمبر سے شروع ہوگا

جمعہ 22 ستمبر 2017 11:12

جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 28 ستمبر سے شروع ہوگا
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک پوٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 6 سے 10 اکتوبر تک کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 15 اکتوبر کو کھیلا جائیگا، دوسرا ون ڈے میچ 18 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 اکتوبر کو کھیلا جائیگا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 22/09/2017 - 11:12:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :