تاجکستان میں باکسنگ پر پابندی لگانے کی تجویز دیدی گئی ،تجویز کی منظوری کا امکان

جمعہ 22 ستمبر 2017 18:38

تاجکستان میں باکسنگ پر پابندی لگانے کی تجویز دیدی گئی ،تجویز کی منظوری کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء)تاجکستان کی کھیلوں کی کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ پروفیشنل باکسنگ اور مارشل آرٹ کی مختلف متعدد اقسام پر پابندی عائد کرنے کی کوشش میں ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہاکہ ان کھیلوں کی وجہ سے شدت پسندی کو فروغ مل رہا ہے۔ کمیٹی کے مطابق پابندی کی یہ تجویز تشدد کے خاتمے اور کھیلوں کے وقار کو پہنچنے والے نقصانات کی روک تھام کے لیے دی گئی ہے۔ذرائع نے امکان طاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر اس تجویز کو تاجکستان کی وزارت انصاف منظور کر لے گی۔۔
وقت اشاعت : 22/09/2017 - 18:38:40