چارروزہ مقابلے کو ٹیسٹ اسٹیٹس دلانے کیلئے جنوبی افریقہ نے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 18:38

چارروزہ مقابلے کو ٹیسٹ اسٹیٹس دلانے کیلئے جنوبی افریقہ نے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) جنوبی افریقہ روایتی باکسنگ ڈے کے موقع پر زمبابوے سے پورٹ الزبتھ میں چار روزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلے گا۔اسے ٹیسٹ اسٹیٹس دلانے کیلئے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا گیا ہے، کرکٹ جنوبی افریقہ نے کہاکہ انھیں یہ اسٹیٹس ملنے کی پوری توقع ہے کیونکہ اس سے قبل بھی طویل طرز کے میچز 3، 4 اور 6 روز تک بھی کھیلے جاتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ نے کہاکہ ہم باکسنگ ڈے کے موقع پراپنے شائقین کو مایوس نہیں کریں گے، سینٹ جارج پارک میں لگائی جانے والی نئی فلڈ لائٹس کا بھی پورا فائدہ اٹھایا جائے گا۔جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف شیڈول بھی جاری کردیا ہے جس میں ٹیسٹ سیریز اب 4کے بجائے تین میچز پر مشتمل ہوگی، ایک اضافی میچ کی وجہ سے ایک روزہ مقابلوں کی تعداد6کردی گئی، دونوں ٹیموں میں3ٹوئنٹی20میچز بھی کھیلے جائیں گے۔۔
وقت اشاعت : 22/09/2017 - 18:38:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :