جلینا اوسٹا پینکو اور بیٹرز ہداد کوریا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:27

جلینا اوسٹا پینکو اور بیٹرز ہداد کوریا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں
سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) جلینا اوسٹا پینکو اور بیٹرز ہداد پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

کوریا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنلز میں لٹوین کھلاڑی اوسٹا پینکو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمکوہم کو 3-6، 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، دوسرے سیمی فائنل میں برازیلین کھلاڑی بیٹرز ہداد نے ہوگن کامپ کو 6-1 اور 7-6 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 23/09/2017 - 19:27:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :