انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 2017اختتام پذیر ، سوات کی ٹیم نے جیت لیا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:59

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2017ء) انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 2017اختتام پذیر ، سوات کے ٹیم نے ٹورنامنٹ کو اپنے نام کردیا ، گذشتہ روز کبل گراؤنڈ میں ٹورنمنٹ کا فائنل میچ کھیلا کیا گیا جس میں دیر لوئر کے ٹیم نے ایک گول حاصل کیا جبکہ سوات کے انکے مقابلے میں 5گول حاصل کرکے ٹورنامنٹ اپنے نام کردیا ، فائنل میچ کا مہمان خصوصی کمانڈر کانجو بریگیڈ کرنل انتصاب نصیر تھے اسکے علاوہ کرنل محمد بلا معیب اور دیگر آرمی افسران نے نے شرکت کی ، کمانڈر کانجو بریگیڈ کرنل انتصاب نصیر نے کہا کہ کھیل کھود صحت کے لئے مفید ہے جہاں کھیل کے میدان اباد ہوتے ہیں وہاں پر ہسپتال ویران پڑے ہوتے ہیں انہوں نے کہا تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کھودمیں حصہ لینا صحت کے مفید ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات اسطرح کی ٹورنمنٹ کا انعقاد کرنا اس کا ثبوت ہے کہ یہاں مثالی آمن قائم ہے اور یہاں کے لوگ بغیر کسی خوف و ہراس سے یہاں اپنی زندگی گزار سکتے ہیں، اس موقع پر مہمان خصوصی نے فائنل میچ میں حصہ لینے والے ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور تقد انعامات تقسیم کئے جس میں رنر ٹیم کو 50000 جبکہ ونر ٹیم کو 100000نقد انعام دیا ۔

وقت اشاعت : 23/09/2017 - 19:59:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :