کرس گیل انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے فٹ قرار

ہفتہ 23 ستمبر 2017 21:05

کرس گیل انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے فٹ قرار
برسٹول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء) ویسٹ انڈین ٹیم کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو انگینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کیلئے فٹ قرار دے دیا گیا۔ گیل دوسرے ون ڈے سے قبل ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے جس کے باعث ان کی تیسرے ون ڈے میں شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار تھی۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا کہ سکین کی رپورٹ میں کسی سنجیدہ انجری کی تشخیص نہیں ہوئی اور گیل تیسرا ون ڈے کھیلنے کیلئے مکمل طور پر فٹ ہیں اسلئے گیل اب تیسرے ون ڈے میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج اتوار کو کھیلا جائے گا اور میزبان انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
وقت اشاعت : 23/09/2017 - 21:05:18