کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بعض سٹار کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کا فیصلہ

اتوار 24 ستمبر 2017 14:07

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بعض سٹار کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24ستمبر۔2017ئ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے بعض سٹار کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دونوں ایڈیشن کی رنر اپ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے تیسرے ایڈیشن سے قبل احمد شہزاد،عمر گل،لیوک رائٹ،نیتھن میکولم،تھیسارا پریرااور سعد نسیم کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور یہ کھلاڑی اب تیسرے ایڈیشن کے ڈرافٹ میں جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے والی نئی فرنچائز ملتان سلطانز نے کوئٹہ کے ریلیز کردہ کھلاڑیوں کو اپنے سکواڈ میں شامل کرنے پر نظریں جما لی ہیں۔

وقت اشاعت : 24/09/2017 - 14:07:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :