پین پیسفک ٹورنامنٹ،موگا روزا کو سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست

دفاعی چیمپئین کیرولین وزنیاکی نے 2-6 اور0-6 سے شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اتوار 24 ستمبر 2017 14:11

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) پین پیسفک ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ گاربائن موگا روزا کو دفاعی چیمپئین کیرولین وزنیاکی نے ایک دلچسب مقابلے کے بعد 2-6 اور0-6 سے شکست دے کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی کی اینجلک کربر اور روس کی اناستاسیا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔پہلا سیٹ اناستاسیا نے 0-6 سے اپنے نام کیا جبکہ دوسرے سیٹ میں اینجلک کربر نے 6-7 سے کامیابی سمیٹی۔اناستاسیا نے تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں اینجلک کربر کو4-6 سے ہرا کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری رکھی۔ کیرولین وزنیاکی اور اناستاسیا کے مابین ٹورنامنٹ کا فائنل 23 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/09/2017 - 14:11:00