کراچی ،انسداد منشیات سائیکل ریس کا انعقاد،نوجوانوں کی بڑی تعداد نے ریس میں حصہ لیا

اتوار 24 ستمبر 2017 14:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 ستمبر2017ء) کراچی میں منشیات کی روک تھام کے لئے سائیکلسٹ بھی میدان میں آگئے۔ ساحل سمندر پر منعقد انسداد منشیات ریس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔کراچی میں سندھ سائیکل ایسوسی ایشن کے تحت انسداد منشیات سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سائیکلسٹ نے اپنی اپنی سائیکل پر منشیات فروشی کے خاتمے کے خلاف پلے کارڈ لگا رکھے تھے۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ ریس کے انعقاد میں انہیں مختلف قانون نافذ کرنے والوں کی معاونت بھی حاصل ہے۔ سائیکلنگ ایک صحت مندانہ مشغلہ ہے جس کی فروغ کا مقصد منشیات کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا ہے۔سندھ سائیکل ایسوسی ایشن کی انسداد منشیات ریس کا آغاز سی ویو سے ہوا جو دو دریا پر اختتام پذیر ہوئی۔
وقت اشاعت : 24/09/2017 - 14:11:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :