نواز شریف نے سینیٹ میں خون شب مارکر دوبارہ صدر بننے کیلئے راہ ہموار کرلی ہے، میر چنگیز خان جمالی

وہ کسی صورت میں اقتدار سے باہر نہیں رہنا چاہتے اڈیالا جیل میں ان کیلئے کمرہ تیار کیا گیا ہے،رہنماپیپلز پارٹی بلوچستان

اتوار 24 ستمبر 2017 17:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2017ء) پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر سابقہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر چنگیز خان جمالی نے کہاہے کہ 2018کا سال عام انتخابات کا سال ہے پیپلز پارٹی مرکز اور صوبوں میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر حکومتیں بنائینگے انتخابات کے موقع پر نئے اتحاد بنتے ہیں میدان پرانے ہوتا ہے کھلاڑی نئے ہوتے ہیں سی پیک پر نیک نیتی سے کام کیا جائے تو بلوچستان کو بھر پور فائدہ ہوگا انہوں نے یہ بات این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت کا دور ہے تمام فیصلے جمہوری انداز میں ہورہے ہیں اگر پارٹی کے اندر کوئی اختلافات آئے تو اسکو سرعام نہ کیا جائے بلکہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین چیئرمین کے آصف زرداری کے سامنے پیش کیا جائے اگر اندرونی اختلافات کو سرعام کیا جائے گا تو اس سے آنے والے انتخابات میں پارٹی کو نقصان ہوسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے سابقہ سربراہ میاں نواز شریف نے سینیٹ میں خون شب مارکر دوبارہ صدر بننے کیلئے راہ ہموار کرلی ہے وہ کسی صورت میں اقتدار سے باہر نہیں رہنا چاہتے مگر انہوں نے اتنی کرپشن کی ہے کہ اڈالا جیل میں ان کیلئے کمرہ تیار کیا گیا ہے وہ کسی صورت میں دوبارہ سیاست میں داخل نہیں ہوسکتے کیونکہ انہوں نے جس طرح عوام کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا ہے ان کو وہ پیسہ واپس لانا ہوگا کیونکہ عوام کسی صورت میں اب نواز شریف کو اقتدار میں نہیں لائینگے لوگ باشعور ہوگئے ہیں اور جمہوریت پسند ہے انکو اپنے اور پرائے کی پہچان ہوگئی ہے کہ کون ان کیلئے کام کرتا ہے اور کون سبز باغ دکھاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جلد ہی پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نصیرآباد کا دورہ کرینگے اور علاقے کی کئی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرے گی ۔
وقت اشاعت : 24/09/2017 - 17:02:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :