ناورے :ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل سلواکیا کے نام

سلواکیا کے پیٹر ساگن نے 267 کلومیٹرز کا فاصلہ 6 گھنٹے ، اٹھائیس منٹ میں طے کر کے کامیابی حاصل کر لی

پیر 25 ستمبر 2017 16:20

ناورے :ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل سلواکیا کے نام
ناروے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) ناروے میں ہونے والے ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل سلوواکیا کے پیٹر ساگن نے جیت لیا ، انہوں نے لگاتار تیسری بار عالمی چیمپئن شپ پر قبضہ جمایا ۔ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کے فیصلہ کن روز تمام شرکا ٹائٹل پر قبضہ جمانے کیلئے پر جوش نظر آئے ۔

(جاری ہے)

سب نے ایک دوسرے پر برتری کیلئے خوب زور لگایا ۔ سلوواکیا کے سائیکلسٹ پیٹر ساگن نے شاندار فارم کو جاری رکھا ۔ انہوں نے 267 کلو میٹر کا فاصلہ 6 گھنٹے ، 28 منٹ اور 11 سیکنڈز میں طے کر تیسری بار ورلڈ چیمپئن شپ جیتی،، ریس میں دوسری پوزیشن،، ناروے کے الیگزینڈر اور تیسری آسٹریلیا کے مائیکل نے حاصل کی ۔ ۔
وقت اشاعت : 25/09/2017 - 16:20:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :