ْپشاور، لیزر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں زریاب فٹبال کلب نے شنواری کلب کو دو گول سے شکست دیدی

پیر 25 ستمبر 2017 18:59

ْپشاور، لیزر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں زریاب فٹبال کلب نے شنواری کلب کو دو گول سے شکست دیدی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 ستمبر2017ء) لیزر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں زریاب فٹبال کلب نے شنواری کلب کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دیدی ، پشاور یونائیٹڈ نے سرحد فٹبال کلب کو ایک صفر ، چترال فٹبال کلب نے کینٹ کلب کو صفر کے مقابلے چار گول سے ہرایا ، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری ملک کی دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی لیزر لیگ سیون اے سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں گزشتہ روزکھیلے گئے پہلے میچ میںزریاب فٹبال کلب نے شنوار ی کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دی ، زریاب کی طرف سے قاری ہمایون نے گول کئے ۔

دوسرا میچ پشاور یونائیٹڈ اور سرحد فٹبال کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں پشاور یونائیٹڈ نے ایک صفر سے فتح اپنے نام کی ۔

(جاری ہے)

یونائیٹڈ کی طرف سے محمد قاسم نے گول کیا۔ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میںچترال فٹبال کلب نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینٹ کلب کو صفر کے مقابلے چار گول سے ہراکر اپنی پوزیشن مستحکم کردی ۔ جبکہ فنٹاسٹک ایف سی اورسٹی ایونجرز کے مابین میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا ، پوائنٹس ٹیبل پر فنٹاسٹک ایف سی ، چترال ایف سی اور سرحد ایف سی کی ٹیم پانچ پانچ پوائنٹس کے ساتھ برابر رہے ، اس موقع پر چترال فٹبال کلب کے عزیز محمد نے ٹرنک والا اور ورلڈ گروپ کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت پاکستان میں لیزرلیگ فٹبال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد ممکن ہوسکا ، اس موقع پر ایریا منیجر پاکستان ٹیم کے سابق کپتان گوہر زمان نے بتایا کہ لیزر لیگ کے مقابلے بہت جلد مردان میں بھی شروع ہونگے ۔

وقت اشاعت : 25/09/2017 - 18:59:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :