پاکستان ریلوے کرکٹ ٹیم نے کپتان سلمان علی کی قیادت میں ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں لاہور بلیوز کے خلاف پریکٹس میچ کھیل کر نئے کرکٹ سیزن کا آغاز کر دیا

پیر 25 ستمبر 2017 20:34

پاکستان ریلوے کرکٹ ٹیم نے کپتان سلمان علی کی قیادت میں ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں لاہور بلیوز کے خلاف پریکٹس میچ کھیل کر نئے کرکٹ سیزن کا آغاز کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2017ء) پاکستان ریلوے کرکٹ ٹیم نے کپتان سلمان علی کی قیادت میں ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں لاہور بلیوز کے خلاف پریکٹس میچ کھیل کر نئے کرکٹ سیزن کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر فرحا ن عبادت یار خان ، سپورٹس آفیسر ریلوے سپورٹس بورڈ، راشد محمود بٹ، اکائونٹس آفیسر عطا حسین بٹ، مینجر ریلوے کرکٹ ٹیم میر ارشد اقبال بٹ، کوچ آصف عزیز، لاہور بلیوز کے کوچ حافظ سجاد اکبر، ثناء اللہ، منظور علی عارف اور دیگر موجود تھے۔

مہمانِ خصوصی فرحان عبادت یار خان نے کہا کہ پاکستان ریلوے قومی کھیلوں میں نرسری کا درجہ رکھتا ہے اور اس سے پھلنے پھولنے والے کھلاڑی، کوچز اور آفیشلز نے اپنے عمدہ کھیل اور شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان ریلوے اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے نے ملک کو بہت سے نامور کھلاڑی مہیا کئے۔ ان کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہم نے ریلوے کرکٹ ٹیم کی سہولت کیلئے پریکٹس ٹرف، سمیٹیڈ پچ بھی بنوائی ہے تاکہ سارا سال کھلاڑی محنت کریں اور ان سہولتوں سے مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مالی مراعات دینے کے ساتھ ساتھ بہترین سفری سہولتیں، بہترین رہائش کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر اور گرائونڈوں کی حالت کو بہتر کر رہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کرسکیں۔ ہم دن رات کی کوششوں سے ریلوے کی کھیلوں کو بامِ عروج تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ پاکستان ریلوے کھیلوں میں اپنا سابقہ مقام حاصل کرسکے۔
وقت اشاعت : 25/09/2017 - 20:34:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :