پاکستان فرانس میں کرکٹ کے فروغ میں تعاون جاری رکھے گا

پیر 25 ستمبر 2017 21:13

پاکستان فرانس میں کرکٹ کے فروغ میں تعاون جاری رکھے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2017ء) فرانس میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان فرانس میں کرکٹ کے فروغ میں تعاون جاری رکھے گا جو کہ پاک۔فرانس دوستی کی علامت بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پیرس سے موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرس میں جناح چیمپیئن شپ ٹرافی کے تیسرے ایڈیشن انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں فرانس اور پاکستانی سفارتخانہ کے اعلیٰ حکام اور کرکٹ شائقین نے شرکت کی۔ جناح چیمپیئن شپ ٹرافی کا فائنل یونائیٹڈ سری لنکا کرکٹ ایسوسی ایشن نے پیرس یونیورسٹی کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر جیت لیا۔ ٹورنامنٹ میں فرانس بھر سے 24 ٹیموں نے حصہ لیا۔
وقت اشاعت : 25/09/2017 - 21:13:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :