آل کراچی رانا رشید مرحوم یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں خیبرمسلم،شاہد میموریل اورکیماڑی محمڈن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 25 ستمبر 2017 21:38

آل کراچی رانا رشید مرحوم یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں خیبرمسلم،شاہد میموریل اورکیماڑی محمڈن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2017ء) رانا اسپورٹس فٹبال کلب کے زیراہتمام بلدیہ اسٹیڈیم میں جاری آل کراچی رانا رشید مرحوم یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں خیبرمسلم،شاہد میموریل اورکیماڑی محمڈن نے کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پری کوارٹر فائنل معرکہ میں خیبر مسلم بلدیہ ٹائون نی36 بی سنیٹرکو6-1 سے، شاہد میموریل نی بلوچ یوتھ گارڈن کو3-2سے اور کیماڑی محمڈن نے مدینہ شہباز کو 3-1سے شکست دیکر فائنل ایٹ میں جگہ بنالی۔

خیبر مسلم بلدیہ نے حریف 36بی سنیٹر کو باآسانی 6-1سے پچھاڑ دیا۔فاتح ٹیم خیبر مسلم کی طرف سے جلال نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں 4گول بناکر اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی،شاہ رخ اور ستار نے ایک ایک گول بنائے۔

(جاری ہے)

ناکام سائیڈ کو گول سلمان نے اسکور کیا۔دوسرے پری کوارٹر فائنل میں شاہد میموریل نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد بلوچ یوتھ گارڈن کو 3-2سے قابو کرکے کوارٹر فائنل میں سیٹ کنفرم کرائی۔

شاہد میموریل کی طرف سے یاسر نے دو اور آصف نے ایک گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فائنل ایٹ میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بلوچ یوتھ گارڈن کی جانب سے یوسف اور فیض نے ایک ایک گول بنائے۔تیسرے پری کوارٹر فائنل میں کیماڑی محمڈن نے باآسانی مدینہ شہباز کو3-1 سے ہراکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔کیماڑی محمڈن کی جانب سے حبیب نے دو اور دانش نے ایک گول بناکر اپنی ٹیم کو فائنل ایٹ میں جگہ پکی کرائی، ناکام سائیڈ کا واحد گول کاکا نے اسکور کیا۔میچ کے ریفری آصف شیخ، انور ،کریم دل مراد اسٹنٹ ریفریز صادق شاہ، شاہد بلوچ، تنویر ، میچ کمشنر اقبال مہناس،آصف اورمیڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سماء تھے۔
وقت اشاعت : 25/09/2017 - 21:38:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :