برطانوی آل راﺅنڈ بین سٹوکس کو شہریوں سے جھگڑے پر رات حوالات میں گزارنی پڑ گئی

منگل 26 ستمبر 2017 17:57

برطانوی آل راﺅنڈ بین سٹوکس کو شہریوں سے جھگڑے پر رات حوالات میں گزارنی پڑ گئی
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار26ستمبر۔2017ئ)برطانوی آل راﺅنڈ بین سٹوکس گزشتہ رات پولیس کی حراست میں رہنے کے باعث و ن ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق بین سٹوکس کو گزشتہ رات برسٹول کے علاقے میں شہریوں کے ساتھ جھگڑے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا تھا اور انہیں رات حوالات میں گزارنی پڑی تھی جس کے اگلی صبح انہیں چھوڑا گیا ہے اور فی الحال ان پر کوئی چارج نہیں لگایا گیا۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق اوپنر ایلکس ہیلز بھی ان کے ساتھ موجو د تھے جو اس وقت اپنا بیان ریکارڈ کروانے وہیں موجود ہیں اور چوتھے ون ڈ ے میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ 
وقت اشاعت : 26/09/2017 - 17:57:32